ثقافت پورٹل میں خوش آمدید!۔
ہم اپنے آپ کو ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں جس کا مقصد اردو کے قارئین کو معیاری نگارشات اور ممتاز اہل علم و قلم کو باوقار فورم دینا ہے ۔
ہمارا وژن ایک ایسا پلیٹ فارم تیّار کرنا ہے جہاں مختلف نظریات و خیالات کو سنا سمجھا اور ان سے استفادہ کیا جا سکے۔ جس سے معاشرے میں مثبت افکار کو فروغ اور تعمیرو ترقی کو تحریک دیاجائے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پورٹل نئی ذہانتوں کی دریافت اور حوصلہ افزائی کی ذمہ داری بھی ادا کریگا اور گھٹن کے اس ماحول میں کہ جب تاریکیاں منھ زور ہواؤں کے کندھوں پر سوار ہیں، حق و صداقت کو آواز بھی دےگا جو آج ہم سے مختلف سمتوں اور انگنت طریقوں سے سلب کی جارہی ہے۔ اردو ادب اور صحافت میں افراط و تفریط کے اس دور میں ہم کم ازکم معیار اور تنوع کا ایک دریچہ تو یقیناً فراہم کر سکتے ہیں۔
ثقافت پورٹل کے ہرشمارے میں آپ کو سیاست، سماج، ادب، ثقافت، تاریخ، فنون، سائنس، ٹکنالوجی، معیشت اور دوسرے موضوعات پر مضامین دستیاب ہونگے۔ ہمارا مقصد اپنے قارئین کو اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کرنا ہے جو معلوماتی اور فکر انگیز ہوگا۔
ہماری ٹیم تجربہ کار اہل علم و قلم پر مشتمل ہے جو صحافت اور تحریر کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم و پابندعہد ہیں۔ ہمارے لئے راست بازی، انصاف پسندی اور صالح اقدار کام کی روح کا درجہ رکھتی ہے، اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارا پیش کردہ ایک ایک لفظ ان معیارات پر پورا اترے۔
ہمارا ماننا ہے کہ اردو زبان اور اس کے ادب کا ہمارے معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ہے اور ہم اس تحریک کا حصہ ہیں جس کا آغاز سرزمین ہند پر خسرو کے میٹھے بول سے ہوا۔ ہم آپ کو اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہونے، اپنے قابل احترام مصنفین کے کام سے استفادہ کرنے اور گفتگو کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔
ہمارے پورٹل پر آنے کے لیے آپ کا شکریہ، اور ہم آپ کے مسلسل تعاون کے منتظر ہیں!۔